موصل میں داعش کی شکست کے بعد حکومت نے پیش آئند حالاتکیلئے کوئی تیاری نہیں کی،عراق کے نائب صدر ایاد علاوی کا حکومتی کمزوریوں کا اعتراف

اتوار 11 دسمبر 2016 15:20

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) عراق کے نائب صدر ایاد علاوی نے حکومتی کمزوریوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی شہر موصل میں جاری آپریشن میں داعش کی شکست کے بعد حکومت نے پیش آئند حالات کے لیے کوئی تیاری نہیں کی ہے۔عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے نائب صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے موصل سے نکل جانے کے بعد آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے حکومت نے کوئی رڈ میپ تیار نہیں کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ موصل کا معرکہ دو الگ الگ نتائج پر منتج ہوسکتا ہے۔ یا تو یہ جنگ عراقی قوم میں اتحاد کا ذریعہ بنے گی یا ملک کو مزید سیاسی انارکی کا شکار کرے گی۔ادھر موصل میں جاری فوجی آپریشن کے دوران عراقی فورسز نے موصل کے بائیں ساحلی کنارے کی مزید 31 کالونیوں کا کنٹرول سنھبال لیا ہے۔ داعش کو ان حملوں میں بھاری جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔عراقی فوج کے قائم کردہ مشترکہ کنٹرول روم کے بیان کے مطابق عراقی فوج موصل کے مرکزی پلوں سے محض دو کلو میٹر کی مسافت پر ہیں۔ جنگی طیارے مشرقی موصل میں داعش کے ٹھکانوں پر مسلسل حملے کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :