سعودی شاہ سلمان خلیج تعاون کونسل کے رکن 4 ملکوں کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

اتوار 11 دسمبر 2016 15:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز خلیج تعاون کونسل کے رکن 4 ملکوں کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ۔سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز خلیج تعاون کونسل کے رکن 4 ملکوں کا دورہ مکمل کرکے دارالحکومت ریاض واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

سعودی فرمانروا نے ایک ہفتے کے طویل غیرملکی دورے کے آخر میں کویت میں تین روز قیام کیا ہے جہاں جمعہ کی شب ان کے اعزاز میں شیخ جابر الاحمد ثقافتی مرکز (کویتی اوپیرا ہاس) میں ایک رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی اور اس میں کویتی فن کاروں نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا تھا۔

اس سے پہلے انھوں نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے سینتیسویں سالانہ سربراہ اجلاس میں شرکت کی تھی۔اس دو روزہ اجلاس میں خلیجی لیڈروں کے علاوہ برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی تھی۔ سعودی فرمانروا متحدہ عرب امارات اور قطر کے دورے کے بعد بحرین گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :