سماج وادی پارٹی کے رہنما کا نریندر مودی اور امیت شاہ کا سر کاٹ کر لانیوالے کو انعام دینے کا اعلان

اتوار 11 دسمبر 2016 15:20

سماج وادی پارٹی کے رہنما کا نریندر مودی اور امیت شاہ کا سر کاٹ کر لانیوالے ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) بھارتی ریاست اتر پردیش میں حکمران سماج وادی پارٹی کے یوتھ ونگ کے سربراہ ترن دیو یادیو نے کرنسی بحران کا ذمہ دار وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے سربراہ امیت شاہ کو ٹھہراتے ہوئے دونوں لیڈروں کے سر کو پیش کرنے کیلئے انعام کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ترن دیو یادیوکی ایک متنازعہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں انھوںنے کرنسی بحران کا ذمہ دار وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے سربراہ امیت شاہ کو ٹھہراتے ہوئے دونوں لیڈروں کے سر کو پیش کرنے کیلئے انعام کا اعلان کیا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ترن دیو یادیو کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ویڈیو میں ترن دیو یادیو کا کہنا تھاکہ مودی جو کہ 2002میں گجرات میں فسادات کے بھی ذمہ دار ہیں انہیں سخت سردی اور دھند میں غریب اور عمر رسیدہ لوگوں کے قطار میں لگنے کا درد محسوس نہیں ہورہا کئی لوگ زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ ان حالات کی ذمہ داری مودی اور ان کی جماعت بی جے پی کے سربراہ امیت شاہ پر عائد ہوتی ہے ایسے افراد کے سر کاٹ دینے کی ضرورت ہے اور جو بھی ان کے سر پیش کرے گا۔

متعلقہ عنوان :