ویت نام میں بدانتظامی اور مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں 5 سابق اعلی ترین بینکاروں کو گرفتار کر لیا گیا

اتوار 11 دسمبر 2016 15:12

ہنوئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) ویت نام میں بدانتظامی اور مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں 5 سابق اعلی ترین بینکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق گرفتار شدگان میں ایک سابق منیجنگ ڈائریکٹر اور ان کا ایک ڈپٹی بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ویت نام کے ایک نیم سرکاری ڈونگ اے بینک نے بتایا کہ سابق منیجنگ ڈائریکٹر پھونگ سینہہ اور ان کے ڈپٹی گوائن تھائی نگوک سمیت5 سابق اعلی بینکاروں کو بدانتظامی اور مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں فتار کر لیا گی ہے ۔ ایک ویت نامی اخبار کے مطابق سینہہ پر قرضوں کے معاملات میں بے ضابطگیوں کے الزامات ہیں ان پانچوں بینکاروں کو اگست 2015 ء میں ملازمتوں سے برطرف کیا گیا تھا ۔