اسوقت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی وجمہوری تحریک جاری ہے‘بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

نیشنل ڈیموکریٹک انسٹیٹیوٹ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی پر اپنی آواز بلند کرے

اتوار 11 دسمبر 2016 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اسوقت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی وجمہوری تحریک جاری ہے۔ لہذا نیشنل ڈیموکریٹک انسٹیٹیوٹ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی پر اپنی آواز بلند کرے۔

ہمیں اس سلسلے میں انٹرنیشنل کمیونٹی سے بڑی توقعات ہیں ۔ لہذا کشمیر عوام کو بھی اپنے مستقبل کا فیصلہ اپنی مرضی و منشاء کے مطابق حل کرنے کے لئے اسی طرح حق خود ارادیت دیا جائے جس طرح کہ دنیا میں دیگر قوموں کو یہ حق دیا گیا ہے۔ نیشنل ڈیمو کریٹک انسٹیٹیوٹ کا دنیا میں جمہوری حقوق کے لئے ایک بڑا کردار ہے ہم کشمیریوں کا مطالبہ بھی یہی ہے کہ کشمیری عوام کو رائے شماری کا حق دیا جائے تاکہ وہ اپنی مرضی و منشاء کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں اپنی رہائشگاہ پر نیشنل ڈیمو کریٹک انسٹیٹیوٹ کی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر ڈورین ویلمز(Doreen Williams) سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ اسوقت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی وجمہوری تحریک جاری ہے۔

لہذا نیشنل ڈیموکریٹک انسٹیٹیوٹ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی پر اپنی آواز بلند کرے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں اس سلسلے میں انٹرنیشنل کمیونٹی سے بڑی توقعات ہیں ۔ لہذا کشمیر عوام کو بھی اپنے مستقبل کا فیصلہ اپنی مرضی و منشاء کے مطابق حل کرنے کے لئے اسی طرح حق خود ارادیت دیا جائے جس طرح کہ دنیا میں دیگر قوموں کو یہ حق دیا گیا ہے۔ نیشنل ڈیمو کریٹک انسٹیٹیوٹ کا دنیا میں جمہوری حقوق کے لئے ایک بڑا کردار ہے ہم کشمیریوں کا مطالبہ بھی یہی ہے کہ کشمیری عوام کو رائے شماری کا حق دیا جائے تاکہ وہ اپنی مرضی و منشاء کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں ۔عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :