خیبر پختونخوا حکومت نے تلور کےشکار پر پابندی عائدکر دی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 11 دسمبر 2016 14:40

خیبر پختونخوا حکومت نے تلور کےشکار پر پابندی عائدکر دی

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11دسمبر۔2016ء)خیبر پختونخوا حکومت نے تلور کےشکار پر پابندی عائدکر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں تلور کے شکار پر پابندی لگا دی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کے مطابق پابندی عمران خان کے کہنے پر لگائی گئی۔ وزیراعلی پرویز خٹک نے محکمہ وائلڈ لائف کو پابندی کے احکامات جاری کر دیئے۔ وزیر اعلی پرویز خٹک کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کسی کو بھی صوبائی حدودمیں تلورکےشکارکی اجازت نہ دی جائے گی۔