نبی کی حیات طیبہ انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہے،سپیکر قومی اسمبلی

نبی ؐکا اسو ہ حسنہ عدل و انصاف ،سچائی بقائے باہمی ،انسانیت سے ہمدردی ،صبر و برداشت اور امن و محبت کی بہتر ین مثال ہے ، آپ ؐکی سنت و تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا میںحقیقی امن قائم کیا جا سکتا ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صا دق کا عید میلاد النبی کے موقع پر پیغام

اتوار 11 دسمبر 2016 14:30

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صا دق نے کہا ہے کہ نبی ؐکا اسو ہ حسنہ عدل و انصاف ،سچائی بقائے باہمی ،انسانیت سے ہمدردی ،صبر و برداشت اور امن و محبت کی بہتر ین مثال ہے ۔ آپ ؐکی سنت و تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا میںحقیقی امن قائم کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار عید میلاد النبی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا جو پیرکے روز پورے عالم اسلا م میں عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے ۔

عید میلاد النبی کے باسعادت موقع پر امت مسلمہ کو مبارک باد دیتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ نبیؐ کی آمد ساری کائنات کے لیے باعث رحمت اور آپؐ کی سیر ت انسانیت کے لیے رشد وہدایت کا سر چشمہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ نبی ؐکی سنت پر عمل کرکے ہم اپنی تمام مشکلات سے نجات حاصل کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپؐنے اپنے اوصاف کاملہ اور اعلی کردار کے ذریعے لوگوں کے دلوں اور ذہنوں میں ایک انقلاب بر پا کر کے انسانیت کو جہالیت کی اتھاہ تاریکیوں اور شر ک کے اندھیروں سے نکال کرانسانیت کے اعلی درجوں پر فائز سر دار ایاز صادق نے کہا کہ نبی ؐ کا امتی ہونا ہمارے لیے اللہ تعالی کا احسان عظیم ہے ۔

جس کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ نبی ؐکی حیات طیبہ مینار نور ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے اور قیامت تک آنے والے انسانوں کی رہنمائی کرتی رہے گی ۔سپیکر نے کہا کہ نبی ؐانتہائی اعلی اخلاق و اوصاف کے مالک تھے اور آپؐ نے پاکیزہ سیرت اور ذاتی عمل کے ذریعے انتہائی قلیل عرصہ میں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لا کر دنیا میں ایک انقلاب بر پا کیا اور ایک صحت مند معاشر ے کی تشکیل کے لیے ایک مکمل ضابطہ اخلاق دیا ۔