پچیس سال کے آسیب کا شکار کراچی میں امن قائم ہورہا ہے‘ امن و امان کی بحالی میں سکیورٹی اداروں کا اہم کردار ہے‘ آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ‘ پاکستان میں عدلیہ مکمل طور پر آزاد اور فعال ہے

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی مزارقائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو

اتوار 11 دسمبر 2016 14:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پچیس سال کے آسیب کا شکار کراچی میں امن قائم ہورہا ہے‘ امن و امان کی بحالی میں سکیورٹی اداروں کا اہم کردار ہے‘ آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے‘ پاکستان میں عدلیہ مکمل طور پر آزاد اور فعال ہے۔ وہ اتوار کو مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دن رات کام کررہے ہیں پاکستان کا مستقبل روشن ہے لوڈشیڈنگ کے بحران کے حل کی منزل قریب آگئی ہے ‘ پاک فوج دہشت گردوں کا تعاقب کررہی ہے۔ آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔ پچیس سال کے آسیب کا شکار کراچی میں امن قائم ہو رہا ہے۔ کراچی میں امن و امان کی بحالی میں سکیورٹی اداروں کا اہم کردار ہے آئندہ نسلوں کو خوشحالی‘ روسن اور مستحکم پاکستان دیں گے۔ پاکستان میں عدلیہ مکمل طور پر آزاد اور فعال ہے۔ ملک میں جمہوریت قائم ہے نظام میں ہر وقت بہتری کی گنجائش رہتی ہے دہشت گرد آج چھپتے پھر رہے ہیں۔ (ن غ)