Live Updates

پانامہ لیکس پر تماشاہ رچانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا‘ مایوسی عمران خان کا مقدر ہے اور رہے گی

وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 11 دسمبر 2016 14:30

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر تماشاہ رچانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل ن ہیں ہوگا‘ مایوسی عمران خان کا مقدر ہے اور رہے گی۔ وہ اتوار کو شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیاست میں انتشار اور کشیدگی کے ماحول کو فروغ دیا پانامہ لیکس پر تماشہ رچانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ عمران خان کے وکلاء وزیراعظم کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہ رسکے اسمبلی فلور پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کرنے والے پھر یوٹرن لے گئے مایوسی عمران خان کا مقدر ہے اور رہے گی۔ (ن غ)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات