چین نے سیکنڈ جنریشن کا مو سمیاتی سیارہ فون یون چار کامیابی سے خلا میں چھوڑ دیا ،سیارہ زیادہ بہتر موسم کی پیشگوئی کی صلاحیت رکھتا ہے ،چینی قومی خلائی بیورو

اتوار 11 دسمبر 2016 14:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) چین نیسیکنڈ جنریشن کا مو سمیاتی سیارہ فون یون چار کامیابی سے خلا میں چھوڑ دیا ،سیارہ زیادہ بہتر موسم کی پیشگوئی کرنے میں مدد دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین کا فون یون چار نامی موسمیاتی مصنوعی سیارہ مغربی چین کے سی چھانگ لانچنگ سینٹر سے خلا میں چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

چین کے قومی خلائی بیورو کے مطابق یہ چین کی سیکنڈ جنریشن کا موسمیاتی سیارہ ہے جو زیادہ ٹھیک طرح سے موسم کی پیشگوئی کرنے میں مدد دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ اس سے پہلے چین نے کل چودہ موسمیاتی سیارے چھوڑے ہیں۔ اس وقت چین کی فون یون نامی سیریز کے موسمیاتی سیاری70سے زیادہ ملکوں اور علاقوں کی2ہزار5 سے زیادہ اداروں کو موسمیاتی سروس فراہم کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :