گیارہویں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ عالمی کانفرنس کھون مینگ میں شروع ہو گئی

کنفیوشس انسٹیٹیوٹ چین اور دوسرے ملکوں کے درمیان تبادلے اور تعاون کا رشتہ بن گیا ،کانفرنس میں پاکستان سمیت 140 سے زائد ممالک اور علاقوں کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے نمائندوں کی شرکت

اتوار 11 دسمبر 2016 14:20

کھون مینگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) کنفیوشس انسٹیٹیوٹ چین اور دوسرے ملکوں کے درمیان تبادلے اور تعاون کا رشتہ بن گیا ،چین میںگیارہویں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ عالمی کانفرنس شروع ہو گئی ، کانفرنس میں پاکستان سمیت 140 سے زائد ممالک اور علاقوں کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے نمائندے شریک ۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کی گیارہویں عالمی کانفرنس چین کے جنوبی شہر کھون مینگ میں منعقد ہو رہی ہیجس میں140 سے زیادہ ملکوں اور علاقوں سے آنے والے اعلی تعلیمی اداروں کے راہنماوں اور کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے نمائندوں نے تخلیقات، تعاون، شراکت داری سمیت موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے یہ خیال ظاہر کیا کہ کنفیوشس انسٹیٹیوٹ چین اور دوسرے ملکوں کے درمیان تبادلے اور تعاون کا رشتہ بن گیا ہے اور چین کے بیرونی دنیا میں تعارف کا ایک زریعہ بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کیمطابق اس وقت دنیا میں چینی زبان سیکھنے والے 10 کروڑ سے زیادہ شوقین موجود ہیں۔چینی زبان سکھانے اور چینی ثقافت روشناس کرانے اور ثقافتی تبادلے کرانے والے محکمے کی حیثیت سے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ اس وقت دنیا کی140 ملکوں میں 511کنفیوشس انسٹیٹیوٹ اور 1ہزا ر73 کنفیوشس کلاس روم قائم ہو چکیہیں۔ان اداروں میں طالب علموں کی کل تعداد 21 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :