دہشت گردی کے خلاف سعودی عرب سمیت مسلم ممالک کا بلاک بنایا جائے، ایران کی تجویز

ایران اور سعودی عرب کو ترکی، مصر، عراق اور پاکستان کو ساتھ ملانا چاہیے اور علاقائی امن کو فروغ دینا اور فلسطینیوں کا دفاع کرنا چاہیے،ایرانی سپیکر علی لاریجانی کا سکیورٹی کانفرنس سے خطاب

اتوار 11 دسمبر 2016 14:20

دہشت گردی کے خلاف سعودی عرب سمیت مسلم ممالک کا بلاک بنایا جائے، ایران ..

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) ایران نے تجویز پیش کی ہے کہ دہشت گردی کو ختم کرنے اور اقتصادی اشتراکِ عمل کو فروغ دینے کے لیے مسلم ممالک کا ایک ایسا بلاک تشکیل دیا جانا چاہیے، جس میں سعودی عرب بھی شامل ہو۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملکی پارلیمان کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کو ترکی، مصر، عراق اور پاکستان کو ساتھ ملانا چاہیے اور علاقائی امن کو فروغ دینا اور فلسطینیوں کا دفاع کرنا چاہیے۔انھوںنے کہاکہ دہشت گردی کو ختم کرنے اور اقتصادی اشتراکِ عمل کو فروغ دینے کے لیے مسلم ممالک کا ایک ایسا بلاک تشکیل دیا جانا چاہیے، جس میں سعودی عرب بھی شامل ہو۔