عمارت کی غیر قانونی تعمیر ،بھارت میں پنچایت نے گاندھی جی کو نوٹس جاری کردیا

اتوار 11 دسمبر 2016 14:20

بلاسپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کی پنچایت نے عمارت کی غیر قانونی تعمیر پر گاندھی جی کو نوٹس ایشو کر کے تمام دستاویزی ثبوتوں کے ہمراہ 7دن میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کی پنچایت نے عمارت کی غیر قانونی تعمیر پر گاندھی جی کو نوٹس ایشو کر کے تمام دستاویزی ثبوتوں کے ہمراہ 7دن میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔کانگریس نے پنچایتی حکم کو گاندھی جی کو بدنام کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے، پنچایت کی افسر نیتو اگراوال کے خلاف وزیراعلی کو شکایت بھیج دی ہے۔کانگریس نی3 دن کے اندر کارروائی نہ ہونے پر احتجاج اور ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :