آزادکشمیر کی ہونہار طالبہ رضوانہ کوثر دختر سردار گل سید خان نے کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد سے ایم ایس مینجمنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے سلور میڈل حاصل کیا

اتوار 11 دسمبر 2016 14:10

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) آزادکشمیر کی ہونہار طالبہ رضوانہ کوثر دختر سردار گل سید خان نے کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد سے ایم ایس مینجمنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے سلور میڈل حاصل کیا رضوانہ کوثر اس وقت سٹی بینک بورڈ آف پسٹ ھنگری میں بطور آفیسر تعینات ہیں وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم انجینئر بلیغ الرحمن نے طالبہ کو سلور میڈل دیا ۔

(جاری ہے)

رضوانہ کوثر محکمہ اکونٹس اینڈ آڈٹ آزادکشمیر کے سینئر (ر) آڈیٹر سردار گل سید خان کی بیٹی ہیں ۔ طالبہ اور اس کے والد ین نے سلور میڈل ملنے پر خدا کا شکر یہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :