چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان سے ژوب تک 235 کلو میٹر سیکشن کو دو رویہ کیا جائیگا

اتوار 11 دسمبر 2016 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان سے ژوب تک 235 کلو میٹر سیکشن کو دو رویہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے ذرائع کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ مغربی روٹ کی لمبائی تقریباً 2500 کلو میٹر ہے جس میں سے 790 کلو میٹر کا روٹ خنجراب سے ہکلہ تک ہے ،ْ ہکلہ سے گوادر تک سڑک کی لمبائی 1710 کلو میٹر ہے۔ ہکلہ سے ڈی آئی خان تک 4 لین کی 285 کلو میٹر طویل سڑک پر کام شروع ہو چکا ہے اور اسے پانچ سیکشنز میں تبدیل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :