سی پیک اور علاقائی رابطے سے متعلق تین روزہ کانفرنس منگل سے شروع ہوگی

کانفرنس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت شروع ہونے والے مختلف منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جائیگی

اتوار 11 دسمبر 2016 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری اور علاقائی رابطے سے متعلق تین روزہ کانفرنس منگل سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

کانفرنس کا اہتمام پاکستان سوسائٹی برائے ڈویلپمنٹ اکنامکس نے کیا ،ْ کانفرنس کا مقصد چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اہمیت اور علاقائی رابطے کے فروغ میں اس کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ کانفرنس سے ممتاز ماہرین خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت شروع ہونے والے مختلف منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی-

متعلقہ عنوان :