امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کاواشنگٹن میں مسیحی کمیونٹی کے اعزاز میں کرسمس عشائیہ

اتوار 11 دسمبر 2016 14:10

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) امریکہ میں پاکسستانی سفارتخانے اور ورجینیا کی کمیونٹی آرگنائزیشن نے واشنگٹن میں امریکہ میں مقیم مسیحی کمیونٹی کے افراد کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس کا مقصد پاکستان کی تعمیرو ترقی میں مسحی برادری کے کردارکااعتراف کرناتھا اس عشائیہ میں جن افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ان میں امریکہ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے مسیحی افراد ، ، امریکی محکموں کے مختلف حکام ، امریکی شہریوںاور پاد ری شامل ہیں ۔

اس موقع پر ورجینیا ریاست سے امریکی سینیٹر دربیرس فیوول مہمان خصوصی تھیں۔ عشائیہ کے دوران حاضرین کی تفریح طبع کے لئے بچوں کے گروپ نے اس موقع پر چقافتی پرفرمنس کا مظاہرہ بھی کیا ۔ مختلف چرچوں کے پادریوں نے ملکی ترقی وخوشحالی کے لئے دعائیں مانگیں اور مسیحی برادری کے لئے خصوصی طور پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عشائیہ کے کچھ شرکاء نے کہا کہ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان میں پاکستانی سرزمین کے بارے میں مثبت تاثر لیا ہے اور اب ملکی ساکھ میں بڑی بہتری آئی ہے ۔

اس موقع پر سفارتخانہ میں ڈپٹی چیف آف مشن رضوان سعید شیخ نے تمام شرکاء اور ان کے اہل خانہ کا عشائیہ میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کے طرف سے مسیحی برادری کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا ۔