ایشین نیٹ بال چمپئن شپ ،ملائیشیا نے سخت مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک گول سے شکست دیدی

اتوار 11 دسمبر 2016 14:00

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) ایشین نیٹ بال چمپئن شپ میں ملائیشیا نے پاکستان کو ایک گول سے شکست دے دی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں ملائیشیا اور پاکستان کے درمیا ن سخت مقابلہ ہوا جو 31-31گول سے برابر ہو گیا جس کے بعد اضافی وقت دیا گیا جس میں ملائیشیا نے چار گول بنائے جبکہ پاکستانی ٹیم نے تین گول بنائے ۔

(جاری ہے)

میزبان ٹین ملائیشیا نے 34کے مقابلے میں 35گول کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔واضح رہے کہ پاکستان روایتی حریف بھارت کو سیمی فائنل میں ہراکر فائنل میں آیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :