انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

ہدف پورا کرنے کے لئے ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی

اتوار 11 دسمبر 2016 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں ایف بی آر نے سالانہ ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے 31 دسمبر تک ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی لگا دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق 2016 کیلئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی توسیع شدہ تاریخ 15 دسمبر ہے جس میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تنخواہ دار طبقہ، افراد اورکمپنیوں سے کہا گیا کہ جرمانہ اور پینلٹی سے بچنے کیلئے بروقت گوشوارے جمع کرائے جائیں۔ حکام کے مطابق اب تک 6 لاکھ 35 ہزار افراد نے گوشوارے ای فائل کیئے ہیں ،ْ مینوئل ریٹرنز اس کے علاوہ ہیں۔ ایف بی آر حکام نے ٹیکس اکھٹا کرنے کیلئے افسران سمیت تمام ملازمین کی چھٹی پر 31 دسمبر تک پابندی عائد کر دی ہے۔ ایف بی آر کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ دسمبر میں عمرہ اور زیارات کے لیے بھی چھٹی نہیں دی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکس محاصل میں اربوں روپے کا شارٹ فال پورا کرنا ہے۔