حکومت کا ملک بھر میں عید میلاد النبی ؐ پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

اتوار 11 دسمبر 2016 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) حکومت نے ملک بھر میں عید میلاد النبی ؐکے موقع پر ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پانی و بجلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک بھر میں (آج)پیر کو کہیں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ وزارت کے مطابق لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا مقصد ہے کہ عوام عید میلاد النبیؐعقیدت و احترام کے ساتھ منا سکیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے تمام ترسیلی کمپنیوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :