تیونسی ابھی جمہوریت سیکھ رہے ہیں، صدر السبسی

اتوار 11 دسمبر 2016 13:30

تیونس سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) تیونسی صدر الباجی القائد السبسی نے کہا ہے کہ قومی اتحاد کی حکومت کے پہلے ایک سو دن اس کی کارکردگی جانچنے کے لیے کافی نہیں ہیں کیونکہ تیونسی ابھی جمہوریت سیکھ رہے ہیں۔انھوں نے یہ بات ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں کہی ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے،اس لیے اس کا دنیا کی قدیم جمہوریتوں سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ''موجودہ حکومت کی عمر ابھی بہت تھوڑی ہے۔

(جاری ہے)

وہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے ایک مضبوط عزم کی حامل ہے اور یہ کوئی عبوری حکومت نہیں ہی''۔تیونسی صدر نے بتایا کہ اس حکومت کی اصلاحات کے تحت 2017ء کا بجٹ تیار کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ بدعنوانیوں کے خاتمے ،مالیاتی انصاف اور مالیاتی شعبے میں توازن قائم کیا جائے گا جو اس وقت سخت عدم توازن سے دوچار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بجٹ بل کو مسترد کرنے کے مطالبوں پر مبنی آوازیں تبدیلی کی ہواؤں کا مضبوط اشارہ ہیں اور یہ اصلاحات کا بھی آغاز ہیں کیونکہ ہمیشہ ایسے لوگ موجود ہوتے ہیں جو مزاحمت کرتے اور تبدیلی کو مسترد کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :