گیمبیا کے صدر اپنی انتخابی شکست تسلیم کر لیں، عالمی سلامتی کونسل

اتوار 11 دسمبر 2016 13:30

اقوام متحدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افریقی ملک گیمبیا کے صدر یحییٰ جامہ پر زور دیا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے اقتدار اپنے نو منتخب صدر اداما بًیرو کے حوالے کر دیں۔

(جاری ہے)

کونسل کے تمام پندرہ اراکین نے ایک اعلامیے میں گیمبیا میں طویل عرصے سے برسرِاقتدار چلے آ رہے صدر سے اپیل کی ہے کہ وہ عوام کی رائے کا احترام کریں۔ جامہ نے دسمبر کے اوائل میں منعقدہ انتخابات کے بعد ابتدا میں اپنی شکست تسلیم کر لی تھی تاہم جمعے کے روز اٴْنہوں نے اچانک نئے انتخابات کا مطالبہ کر دیا تھا۔ اٴْنہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ’ناقابلِ قبول‘ غلطیوں کے باعث وہ اب ان انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کرتے۔