روسی فضائی حملوں سے داعش پالمیرا سے پسپا

اتوار 11 دسمبر 2016 13:30

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) اتوار کو جہادی تنظیم داعش کے جنگجو قدیمی تاریخی مقام پالمیرا سے پسپا ہو گئے ہیں۔ ان جہادیوں کو روسی جنگی طیاروں کے شدید حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔ مبصر گروپ سیریئن آزرویٹری برائے انسانی حقوق نے اپنے مقامی ذرائع کے حوالے سے جہادیوں کی پسپائی کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

آبزرویٹری کے مطابق روسی لڑاکا طیاروں کے انتہائی شدید حملوں سے داعش کو بڑے جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آبزرویٹری نے ہلاکتوں کی حتمی تعداد کی تفصیل بیان نہیں کی ہے۔ گزشتہ رات پہنچنے والی شامی فوج کی تازہ کمک نے پالمیرا کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ پالیمرا پر دوبارہ قبضے کی مہم جہادی تنظیم نے چند روز قبل شروع کی تھی۔

متعلقہ عنوان :