کینیا میں خطرناک تیل سے بھرے ٹینکر کی ٹکر، 30 سے زائد جاں بحق

اتوار 11 دسمبر 2016 13:30

نیروبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) کینیا کے داراحکومت سے باہر جانے والی ایک اہم شاہراہ پر خطرناک تیل سے بھرا ایک ٹینکر بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والی موٹر گاڑیوں سے ٹکراتا چلا گیا۔ اس حادثے میں کم از کم 33 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

اس حادثے کے بعد ٹینکر میں آگ لگ گئی، جس نے کئی گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس نے کم از کم گیارہ گاڑیوں کے جلنے کی تصدیق کی ہے۔ اس حادثے میں دس افراد زخمی بھی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ ٹینکر کی تیز رفتاری کی وجہ سے ہوا اور ڈرائیور اٴْسیکنٹرول کرنے میں ناکام رہا۔ یہ ٹینکر دارالحکومت نیروبی سے ایک دوسرے شہر نیواشا جا رہا تھا۔ پولیس نیٹینکر کے حادثیکو ایک بڑا کیمیکل حادثہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :