وادی نیلم میں بھارتی فورسز کی مارٹر گولوں سے شیلنگ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 11 دسمبر 2016 13:24

وادی نیلم میں بھارتی فورسز کی مارٹر گولوں سے شیلنگ

مظفر آباد (دنیا نیوز ) بھارتی اشتعال انگیزی کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، آج ایک بار پھر بھارتی افواج نے وادی نیلم میں مارٹر گولوں سے شیلنگ کی ، میرپورہ گائوں پر ہونے والی اس شیلنگ سے کسی کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ، پاک افواج نے بزدل بھارتی فوج کی شیلنگ کا بھرپور انداز میں جواب دیا جس سے بھارتی فوج پسپائی پر مجبور ہوگئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے ایک بار پھر پاکستانی علاقوں میں فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا ہے ۔ ، بھارت کی جانب سے فائر کئے گئے گولے پاکستانی علاقے میں 150 میٹر دور آ کر گرے ۔

متعلقہ عنوان :