عالمی تجارتی تنظیم میں چینی شمولیت کو 15 برس ہوگئے

چین نے ‘‘میڈ ان چائنہ ‘‘ برانڈ کو بڑی تیزی سے ترقی دی ہے تمام ممالک کو عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کی پیروی کرنی چاہیے

اتوار 11 دسمبر 2016 13:21

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء)عالمی تجارتی تنظیم میں چین کی شمولیت کی آج15 ویں سالگرہ ہے،اتوار کا دن اس تنظیم میں چینی شمولیت کی یاد کہلاتا ہے،یہ بڑاخوش کن لمحہ ہے جب اتوار کے دن 2001میں چین نے عالمی تجارتی تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔

(جاری ہے)

اس وقت سے لے کر آج تک چین نے میڈان چائنہ (چین میں تیار کردہ)برانڈز کو ترقی دینے کیلئے عزیم کام کیا ہے تاہم ابھی تک اس سلسلے میں کئی چیلنجز درپیش ہیں گذشتہ روز جاپا ن نے یورپی یونین اور امریکہ کی پیروی کرتے ہوئے چین کونان مارکیٹ اکانومی قرار دیا ہے۔

اس سے جاپان کا مقصد چینی برآمدات کو ٹیرف میں پھنسانا ہے۔چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ اسے ضروری اقدامات کرنے کیلئے عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کی پیروی کرنی چاہیے چین عالمی تجارتی تنظیم کے رکن ممالک پر زور دیتا ہے جنہوں نے اب تک کلاز 15کے تحت اپنی ذمہ داریاں سہی طور پر پوری نہیں کیں کہ وہ جلد از جلد یہ ذمہ داریاں پوری کریںاور وہ دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات پر اثر انداز ہونے سے باز رہیں،چین اس سلسلے میں عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کے مطابق اپنے قانونی حقوق کاتحفظ کرے گا۔(خ م)