چینی سدرن ایئرلائن نے ٹورنٹو اور ادی لیڈا کیلئے مزید پروازیں شرو ع کردیں

اتوار 11 دسمبر 2016 13:21

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) چین کی سدرن ایئرلائن نے اعلان کیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے مسافروں کیلئے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو اور آسٹریلیا کے شہر ادی لیڈا تک براستہ گینگ ژو اپنی پروازوں میں اضافہ کر دیاہے یا د رہے کہ سدر ن ایئرلائن ڈھاکہ اور گینگ ژو کے درمیان پہلے ہی اپنی روزانہ پروازیں چلارہی ہے،چائنہ سدرن ائیرلائن کمپنی کے بنگلہ دیش کے جنرل منیجر گائو بو نے کہا ہے کہ مجھے پروازوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے یہ پروازیں بوئنگ777۔

(جاری ہے)

300ای آر جہاز کی ہیں،جس میں 309مسافر سفر کرسکتے ہیں۔ایئرلائن گونگ ژو اور کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے درمیان ہفتے میں تین پروازیں چلا رہی ہے،اپنی بہترین خدمات کے باعث چینی سدرن ایئرلائن دنیا کی سب سے بڑی ایئرلائنوں میں شامل ہوگئی ہے۔(خ م)