چین بڑے اقتصادی و سماجی اہداف حاصل کرلے گا

چینی عوام پیچیدہ صورتحال کا مقابلہ کرتے ہوئے استحکام برقرار رکھیں ہم نے اصلاحات کو پورے عزم کے ساتھ آگے بڑھایا ہے،چینی صدر

اتوار 11 دسمبر 2016 13:21

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) چین کے صدر شی جنگ پھنگ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ چین2016کیلئے طے کیے گئے اپنے بڑے اقتصادی و سماجی اہداف حاصل کرلے گا اور 13ویں پانچ سالہ منصوبہ(2016.2020)اس کیلئے ایک بہترین آغاز ہوگا،اگرچہ دنیا میں معاشی قصاد بازاری اور سست روی موجود ہے تاہم چین نے اپنے نئے ترقیاتی منصوبے کے تحت ترقی کی ہے اور استحکام برقرار رکھا ہے،اس نے اصلاحات کو پورے عزم کے ساتھ آگے بڑھایا ہے جس میں رسد کی جانب ڈھانچہ جا اصلاحات بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات چینی صدر شی جن پھنگ نے جو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں ،پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں کہیں جو گذشتہ دنوں یہاں منعقد ہوا۔چینی صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ چین کا پیداواری استحکام، اصلاحات کے فروغ،لوگوں کے طرز زندگی کو بہتر بنانا اور خطرات کے خلاف ان کا تحفظ ابھی تک کٹھن کام ہے۔انہوں نے چینی عوام پر زور دیا کہ وہ اس مشکل کام اور پیچیدہ صورتحال کا مقابلہ کرتے ہوئے سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھیں۔اس موقع پر چین کے وزیراعظم لی کی کیانگ نے حکومت کے اس سال کے کام اور 2017کے اقتصادی منصوبوں کے بارے میں اجلاس کو بریفنگ دی۔(خ م)

متعلقہ عنوان :