چینی فلم ’’دی ڈونر ‘‘ نے میلا لوٹ لیا،مراکہ کے فلمی میلے میں پہلا انعام گولڈن سٹار حاصل کرلیا

اتوار 11 دسمبر 2016 13:21

رباط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) مراکہ کے فلم میلے میں چینی فلم دی ڈونر نے پہلا انعام گولڈن سٹار جیت لیاہے،فلم ایک غریب باپ کی کہانی ہے جو اپنے بچوں کی گھریلو ضروریات اور تعلیمی اخراجات پورے کرنے کیلئے محنت مشقت کرتا ہے،فلم میںڈائریکٹر ژینگ غریب اور امیر طبقوں کے درمیان فرق اور اس کے اخلاقی مسائل پر اظہار خیال کرتا ہے اور پوری فلم ایک غریب باپ کی طرف سے اپنے بچوں کی بیماری اور دیگر اخراجات پورنے کرنے کیلئے گھومتی ہے۔

(جاری ہے)

ژینگ نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز1999میں شروع کیا تھا انہوں نے اسٹنٹ ڈائریکٹر،ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر 2005سی2012تک کام کیا انہوںنے چینی ڈائریکٹر ژینگ ژی مائو کی ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔(خ م)

متعلقہ عنوان :