مراکہ فلم میلے میں چینی ڈائریکٹر نے پہلا انعام حاصل کرلیا

اتوار 11 دسمبر 2016 13:21

رباط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) چینی فلم ڈائریکٹر وانگ ژو بو مراکہ کے فلم میلے میں اپنی ’’فلم نائف ان دا کلیئر واٹر ‘‘ میں بہترین ڈائریکٹر کا انعام حاصل کرلیا ہے،اس فیچر فلم میں ایک شخص اور گائے کی دوستی پر عکس بند کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وانگ 1984میں پیدا ہوئے انہوں نے فلم میں فلم پروڈیوسر کے طور پر 2013میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا،نائف ان دا کلیئر واٹر ڈائریکٹر کے طور پر ان کی پہلی فلم ہے،اس پر انہوں نے 2010میں کام شروع کیا تھا اور2016میں یہ منصوبہ مکمل ہوا۔(خ م)

متعلقہ عنوان :