روس نے سمندر میں جوہری ڈرون کا تجربہ کیا ہے، برطانوی میڈیا

اتوار 11 دسمبر 2016 13:20

سمرین زہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے سمندر میں جوہری ڈرون کا نیا تجربہ کیا ہے۔برطانوی میڈیا نے امریکی خفیہ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ شائع کی ہے، جس کے مطابق انسانی مدد کے بغیر چلنے والی روسی آبدوز بڑی تعداد میں جوہری ہتھیاروں سے لیس ہوگی۔

(جاری ہے)

یہ آبدوز انگلینڈ کے برابر رقبے کو نشانہ بنانے کی اہلیت رکھے گی۔ پینٹاگون کے حکام نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا ہے کہ روس نے جوہری آبدوز کا تجربہ 27نومبر کو کیا تھا۔انہوں نے تجربے کی کامیابی سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں ہیں۔ ترجمان پینٹاگون کیپٹن جیف ڈیوس کا کہنا ہے کہ امریکی فوج روسی فوج کی سمندر میں پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے زخمی بھی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :