صومالیہ: خود کش بم دھماکے میں 2پولیس اہلکار ہلاک

اتوار 11 دسمبر 2016 13:20

موغا دیشو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ایک کار خود کش بم دھماکے میں کم ازکم 2پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

صومالی حکام نے بتایا ہے کہ یہ حملہ ایک چیک پوائنٹ پر کیا گیا تھا۔حکام کے مطابق صومالیہ میں فعال شدت پسند تنظیم الشباب کے جنگجووں کی اِس کارروائی میں سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ اس حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :