کینیا : ٹریفک حادثے میں 40 افرادہلاک

حادثہ ٹینکر کے بے قابو ہونے کے باعث پیش آیا

اتوار 11 دسمبر 2016 13:20

نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) کینیا کے شہر نیروبی کے قریب ٹریفک حادثے میں کم از کم 40افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ ٹینکر کے بے قابو ہونے کے باعث پیش آیا۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ کا کہنا ہے کہ ٹینکر جو نیروبی سے نیواشا جارہا تھا۔ کیمیکل گیس سے بھرا ہوا ٹینکر جو بے قابو ہو کر شاہراہ پر معتدد گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔

(جاری ہے)

ٹکرانے کے بعد ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 40افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال پہنچانا شروع کردیا ہے۔ جہاں زخمیوں کا علاج کر جارہا ہے، جبکہ ہلاک ہونیوالوں کی لاشوں کو مزید کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :