رواں برس 17حملوں کی منصوبہ بندی ناکام بنائی، فرانسیسی وزیر اعظم

اتوار 11 دسمبر 2016 13:20

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء)فرانسیسی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ رواں برس کے دوران مجموعی طور پر 17دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی ناکام بنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی وزیر اعظم نے نیشنل اسمبلی میں یہ اعداد وشمار بیان کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں نافذ ہنگامی حالت کی مدت میں اگلے برس 15جولائی تک کی توسیع کر دی جانی چاہیے۔انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ ہفتے ملکی پارلیمان میں ان کی اس تجویز پر رائے شماری کی جائے گی۔ 13نومبر سن 2015 کو پیرس میں ہوئے حملوں کے بعد فرانس بھر میں ایمرجنسی نافذ ہے۔