بھارت: چھتیس گڑھ پنچایت نے گاندھی جی کو نوٹس جاری کردیا

گاندھی جی کو تمام دستاویزی ثبوتوں کے ہمراہ 7دن میں پیش ہونے کا حکم

اتوار 11 دسمبر 2016 13:20

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کی پنچایت نے عمارت کی غیر قانونی تعمیر پر گاندھی جی کو نوٹس ایشو کر کے تمام دستاویزی ثبوتوں کے ہمراہ 7دن میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

کانگریس نے پنچایتی حکم کو گاندھی جی کو بدنام کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے، پنچایت کی افسر نیتو اگراوال کے خلاف وزیراعلیٰ کو شکایت بھیج دی ہے۔کانگریس نی3 دن کے اندر کارروائی نہ ہونے پر احتجاج اور ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔