اسلام آباد میں اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان

اتوار 11 دسمبر 2016 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اشائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈوں کی فی درجن قیمت 127 روپے ہول سیل اور 130 روپے ریٹیل قیمت رہی۔

(جاری ہے)

مرغی کے گوشت کی قیمت فی چالیس کلو گرام میں 100 روپے اضافہ دیکھا گیا ۔ سگریٹ بنانے والی کمپنیوں نے بھی بعض برانڈز کی قیمتوں میں فی پیکٹ پانچ سے دس روپے اضافہ کیا ہے چینی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں دیکھا گای اور 50 کلو والا تھیلا 3700 روپے میں مل رہا ہے اور مارکیٹ میں 77 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے پھلوں کی قیمتوں میں رواں ہفتے ملا جلا رحجان رہا ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :