اوپیک اور غیر اوپیک ممالک نے عالمی تیل معاہدے پر اتفاق کر لیا

معاہدے کے تحت مشترکہ طور پر تیل آئوٹ پٹ کو کنٹرول کیا جائے گا ، رپورٹس

اتوار 11 دسمبر 2016 13:20

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) اوپیک اور غیر اوپیک ممالک نے 2001 کے بعد سے پہلی مرتبہ عالمی تیل معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے تاکہ مشترکہ طور پر تیل آئوٹ پٹ کو کنٹرول کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

دو سال تک تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی سے کئی ممالک میں بے چینی پیدا ہو گئی تھی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور نان اوپیک ملک روس کے درمیان بات چیت چل رہی تھی اب ڈیل کے بعد مارکیٹ کا فوکس معاہدے پر عملدرآمد ہو گا ۔ ڈیل کے بعد اوپیک کے سیکرٹری جنرل محمد بارکندیو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اہم اور تاریخی میٹنگ تھی اس سے عالمی معیشت کو فروغ ملے گا اور بعض ممالک کو اپنے افراط زر پر قابو کرنے میں مدد ملے گی ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :