کراچی :لیاری ، بلدیہ میں فائرنگ ، دو افراد جاں بحق

رینجرز سے مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کلر گرفتار، رضویہ میں سٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا

اتوار 11 دسمبر 2016 13:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) کراچی میں جرم کے خلاف جنگ جاری ہے ، اورنگی ٹاؤن سے ٹارگٹ کلر پکڑا گیا ، منگھو پیر میں کالعدم تنظیم کی وال چاکنگ کرنے والا ملزم دھرلیا گیا ، سپیشل برانچ کے غدار لوکیٹر آپریٹر سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں فائرنگ سے دو افراد زندگی ہار گئے۔ کراچی بدامنی سے نجات پانے لگا ، جرم کے خلاف شکنجہ کس دیا گیا ، اورنگی ٹاؤن میں رینجرز نے کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کلر نسیم حیدر عرف فرعون پکڑلیا۔

(جاری ہے)

لیاری رانگی واڑہ میں پولیس مقابلہ ہوا ، اور گینگ وار گروپ کا کارندہ زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ عزیز آباد کے علاقے بھنگوریہ میں ایک ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا ، دوسرا بھاگ نکلا۔ لیاری اور بلدیہ میں فائرنگ سے ارشاد اور افضل جاں بحق ہوگئے۔ رضویہ میں سٹریٹ کرائمز میں ملوث دو ملزم گل نور اور گل نور اور ذاکر کو دھر لیا گیا۔ سپیشل برانچ کے گرفتار لوکیٹر آپریٹر نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے ملزم عرفان نے 6 دہشت گردوں کو قانون کے شکنجے سے بچایا جبکہ منگھو پیر میں کالعدم تنظیم کی وال چاکنگ کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔ سرکاری افسر کی ایما پر وال چاکنگ کی گئی جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :