تر کی :دو بم دھماکوں میں انیتس افراد جاں بحق

نامعلوم افراد نے فٹبال سٹیڈیم کے قریب بارود سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑا دی ، مرنے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل

اتوار 11 دسمبر 2016 13:20

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) ترکی کے دارالحکومت استنبول میں 2 بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور پولیس افسران سمیت 166 افراد زخمی ہوگئے۔ ترک حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکوں میں پولیس کو نشانہ بنا گیا ہے تاہم استنبول میں ہونے والے بم دھماکوں میں 29 افراد ہلاک ہوئے جن میں 2 شہری اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 27 ہے۔

اس کے علاوہ پولیس افسران سمیت 166 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 6 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ دونوں دھماکوں میں 29 افراد ہلاک ہوئے۔دھماکوں کے حوالے سے ترک وزیر داخلہ سلمان سولو کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق پہلے دھماکے میں کار بم کے ذریعے پولیس کی بس کو نشانہ بنایا گیا ہے اور دوسرا دھماکا خودکش تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بیشکتاش اسپورٹس اسٹیڈیم میں میچ ختم ہونے کے آدھے گھنٹے بعد پہلا دھماکا ہوا۔ بیشکتاش اسپورٹس اسٹیڈیم استنبول کے تقسیم اسکوائر کے قریب واقع ہے۔ استنبول میں دو دھماکے ہوئے پہلا دھماکا اسٹیڈیم پر اور دوسرا قریبی پارک پر ہوا۔یاد رہے کہ ترکی میں گزشتہ کچھ عرصے میں شدت پسندوں کی جانب سے حملوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ادھر صدر طیب اردوان نے حملوں کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دے دیا۔

متعلقہ عنوان :