سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری اپنی68ویں سالگرہ آ ج منائیں گے

اتوار 11 دسمبر 2016 13:20

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری 68 برس کے ہو گئے وہ اپنی68ویں سالگرہ آ ج پیر کو منائیں گے وہ 2005ء سے 2013ء تک پاکستان کی عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس رہے ہیں۔

(جاری ہے)

افتخار محمد چوہدری12دسمبر1948ء کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے وہ پاکستان کی تاریخ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے واحد چیف جسٹس ہیںجو کہ سب سے زیادہ سوموٹو ایکشن لینے کی وجہ سے منفرد سمجھے جاتے تھے وہ گیارہ دسمبر2013ء کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔