ہارون آباد نادرا آفس میں معذور اور نابینا افراد کے لئے خصوصی کائونٹر کا قیام عمل میں لایا جائے‘سائلین

اتوار 11 دسمبر 2016 13:20

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) ہارون آباد نادرا آفس میں معذور اور نابینا افراد کے لئے خصوصی کائونٹر کا قیام عمل میں لایا جائے ۔شناختی کارڈ اور ب فارم بنوانے کے لئے نادرا آفس میں صبح ہوتے ہی سائلوں کا رش لگ جاتا ہے ۔ کئی کئی میل کا سفر طے کرکے مرد ،خواتین اور بوڑھے سبھی لمبی لمبی لائنوں میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ حکومت کی جانب سے معذور اور نابینا افراد کے لئے نادرا رجسٹریشن کے لئے کوئی خاص اقدامات نہیں کئے گئے جس کے باعث زیادہ تر معذور اور نابینا افراد بغیر رجسٹریشن کے لائنوں لگے شام کو تھک ہار کر گھر واپس چلے آتے ہیں ۔جن لوگوں کی جان پہچان اور اثر رسوخ ہوتا ہے ان کو جلد ٹوکن مل جاتا ہے جبکہ عام شہریوں سمیت معذور اور نابینا افراد کوئی پرسان حال نہیں ہوتا ۔سماجی و عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نادرا آفس میں معذور اور نابینا افراد کے لئے خصوصی کائونٹر کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ معذور اور نابینا افراد کو اس پریشانی سے چھٹکارہ مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :