ہارون آباد مسلم لیگ (ضیاء ) کی رکن صوبائی سمبلی محترمہ غزالہ شاہین نے سکول نے یونیفارم تقسیم کیا

اتوار 11 دسمبر 2016 13:20

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) ہارون آباد مسلم لیگ (ضیاء ) کی رکن صوبائی سمبلی محترمہ غزالہ شاہین نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر افتخار علوی اعوان کے ہمراہ گورنمنٹ پرائمری سکول علامہ اقبال کالونی میں یونیفارم تقسیم کیں ۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال کالونی میں گورنمنٹ پرائمری سکول ہارون آباد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم پی اے محترمہ غزالہ شاہین نے 100غریب اور مستحق بچیوں میں سکول یونیفارم تقسیم کیں ۔

تقریب میں اے ای او مرکز ون صابر علی طاہر ،مدرسین محمد طاہر نسیم ،نور محمد ،مجاہد اقبال سمیت بچیوں کے والدین بھی موجود تھے ۔اس موقع پر رکن صوبائی سمبلی محترمہ غزالہ شاہین کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے دیئے ہوئے مال میں سے ان غریب اور مستحق بچوں پر خرچ کرنے سے دلی سکون ملتا ہے ۔