تھانہ لکی مروت کی حدود سرائے گمبیلا کے قریب آیاز والا میں مبینہ پولیس مقابلے میں کفایت اللہ نامی نوجوان زخمی

اتوار 11 دسمبر 2016 13:20

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) تھانہ لکی مروت کی حدود سرائے گمبیلا کے قریب آیاز والا میں مبینہ پولیس مقابلے میں کفایت اللہ نامی نوجوان زخمی ہوگیا ۔جسے علاج کے لئے بنوں منتقل کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 15کے انچارج انعام اللہ نے کفایت اللہ کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر کفایت اللہ نے گاڑی بھگا دی ۔ پیچھا کرنے پر آیاز والا کے قریب کفایت اللہ نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی کے زخمی ہونے کا پتہ نہیں، فائرنگ کے تبادلے کے دوران کفایت اللہ موقع سے فرار ہوگیا ۔ پولیس کو جائے واردات سے نائن ایم ایم پستول کے دو بھرے ہوئے میگزین ملے ہیں۔ پولیس نے تھانہ لکی مروت میں کفایت اللہ کے خلاف 324/353/15AA دفعات کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے۔ دوسری طرف مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی کفایت اللہ کے ورثاء کا کہنا ہے کہ کفایت اللہ کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے پولیس نے ان کو ذاتی وجوہات کی بناء پر گولی ماری اور زخمی ہونے کے بعد ویرانے میں چھوڑ دیا جسے ہم نے دو گھنٹوں کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :