کوٹ رادھا کشن ،جعلی کرنسی چھاپنے والے 3 افراد گرفتار

اتوار 11 دسمبر 2016 13:20

کوٹ رادھا کشن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں پولیس نے جعلی کرنسی چھاپنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے رہائشی عتیق، عباس اور اعظم لوگوں کو کاروبار میں رقم دگنی کرنیکا جھانسا دے کر لوٹتے تھے۔جعلی کرنسی چھاپ کو لوگوں کو دگنی رقم دی جاتی تھی ،ْملزمان کے قبضے سے نوٹ چھاپنے والی مشین بھی بر آمد کرلی گئی ۔