پی آئی اے نے سپین کے شہر بارسلونا کیلئے ہفتہ وار دو پروازوں کا آغاز کر دیا

قومی ائیرلائن بارسلونا کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں چلائے گی ،ْترجمان پی آئی اے

اتوار 11 دسمبر 2016 13:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء)پی آئی اے نے سپین کے شہر بارسلونا کیلئے ہفتہ وار دو پروازوں کا آغاز کر دیا جو لاہور اور اسلام آباد سے چلائی جائیں گی۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق پہلی پرواز PK769 اتوار صبح اسلام آباد سے براستہ پیرس، بارسلونا کیلئے روانہ ہوئی۔7 دسمبر کو پی آئی اے کی پرواز PK661 کو پیش آنے والے حادثے کے سبب بارسلونا کے لیے پروازوں کے آغاز کی تقریب منسوخ کر دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برنڈ ہلڈن برانڈ نے بارسلونا کیلئے مسافروں کو رخصت کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئی کہا کہ تقریباً 2 سال کے وقفہ کے بعد بارسلونا کیلئے شروع کی جانے والی پروازوں سے مسافروں کو پاکستان اور بارسلونا کے درمیان آسان سفری سہولتوں کا دوبارہ سے آغاز ہو گیا ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن بارسلونا کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں چلائے گی۔ جن میں سے ایک ہر اتوار کو اسلام آباد جب کہ دوسری ہر منگل کو لاہور سے بارسلونا روانہ ہوگی۔