چین کا امریکہ اور تائیوان کے د رمیان سرکاری اور دفاعی رابطوں پر شدید تشویش کا اظہار

تائیوان کے ساتھ روابط سے چین امریکہ تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں، تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کی سخت مخالفت کرتے ہیں، تائیوان کا مسئلہ چین کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت سے وابستہ ہے،چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ کا امریکہ تائیوان رابطوں پر ردعمل

اتوار 11 دسمبر 2016 13:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) چین نے امریکہ اور تائیوان کے د رمیان ہر قسم کے سرکاری اور دفاعی رابطوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین امریکہ کی جانب سے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کی سخت مخالفت کرتا ہے، تائیوان کا مسئلہ چین کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت سے وابستہ ایک اصولی مسئلہ ہے، تائیوان کے ساتھ روابط سے چین امریکہ تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں ۔

چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے کہا ہے کہ چین امریکہ اور تائیوان کے د رمیان ہر قسم کے سرکاری اور دفاعی رابطوں کی مخالفت کرتا ہے اور امریکہ کی جانب سے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کی بھی سختی سے مخالفت کرتے ہیں ۔ اس حوالے سے چین کا موقف واضح ہے۔

(جاری ہے)

امریکی پارلیمنٹ میں دفاعی قانون کی منظوری کے دوران تائیوان کے ساتھ دفاعی روابط کے فروغ کے حوالے سے تجاویز پر ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت سے وابستہ ایک اصولی مسئلہ ہے اور چین امریکہ باہمی تعلقات کے حوالے سے بھی سب سے اہم اور حساس مسئلہ ہے۔

چین امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ایک چین کی پالیسی اور دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ اصولی معاہدوں کی پاسداری کرئے اور مسئلہ تائیوان کے حوالے سے احتیاط کا مظاہرہ کیا جائے تا کہ چین امریکہ باہمی تعلقات متاثر نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :