ڈونلڈ ٹرمپ کا ریکس ٹلرسن کو وزیرخارجہ نامزد کرنے پر غور

اتوار 11 دسمبر 2016 13:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریکس ٹلرسن کو وزیر خارجہ کے طور پر نامزد کرنے پر غور شروع کردیا۔امریکی اخبار’’ واشنگٹن پوسٹ ‘‘کے مطابق ٹلرسن ایکسن موبیل کے چیف ایگزیکٹو ہیں اور ان کے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سمیت عالمی رہنماوں سے قریبی تعلقات ہیں۔

(جاری ہے)

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹلرسن نے پیٹرولیم کمپنی کے نمائندے کے طور پر روس اور وسط ایشیا میں بہت کام کیا ہے اور ان کے ان علاقوں میں گہرے مراسم ہیں۔

ٹلرسن ذاتی دوستیوں کے لیے مشہور اور بہترین مذاکرات کار کے طور پر جانے جاتے ہیں، جو انتہائی مشکل حالات میں بھی مطلوبہ نتائج حاصل کرنے پر عبور رکھتے ہیں۔ٹرمپ نائب وزیر خارجہ کے طور پر جون آر بولٹن کو نامزد کر سکتے ہیں جو بش دور میں مختلف حوالوں سے کافی متنازع بھی رہے۔

متعلقہ عنوان :