کینیا ،کیمیکل گیس سے بھرا ٹینکر بے قابو ہو کر متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گیا،40افراد ہلاک ، 10زخمی

اتوار 11 دسمبر 2016 13:00

نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) کینیا کے شہر نیروبی کے قریب ٹریفک حادثے میں 40افراد ہلاک اور 10زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیا کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹینکر کے بے قابو ہونے کے باعث پیش آیا۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ کا کہنا ہے کہ ٹینکر جو نیروبی سے نیواشا جارہا تھا۔ کیمیکل گیس سے بھرا ہوا ٹینکر جو بے قابو ہو کر شاہراہ پر معتدد گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔

(جاری ہے)

ٹکرانے کے بعد ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 40افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔11سے زائد گاڑیاں جل کر مکمل تباہ ہوگئیں۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال پہنچانا شروع کردیا ہے۔ جہاں زخمیوں کا علاج کر جارہا ہے، جبکہ ہلاک ہونیوالوں کی لاشوں کو مزید کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :