مداحوں کیلئے شاہ رخ کا انوکھا انداز ،ویٹر بن گئے

اتوار 11 دسمبر 2016 13:00

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے دبئی میں سیاحت کے فروغ کے لیے تشہیری مہم کے دوران ویٹرکا روپ دھار لیا۔بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں ان کے کروڑوں مداح ہیں جب کہ کنگ خان کے پرستاران کی جھلک دیکھنے کے لیے کچھ بھی کرگزرنے کوتیار رہتے ہیں لیکن اب شاہ رخ کے ویٹر کے روپ میں نظر ا?نے پر سب حیران ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان کو دبئی میں سیروسیاحت کے فروغ کے لیے سفیر بنایا گیا ہے جب کہ دبئی میں سیروسیاحت کے فروغ کے لیے 3 منٹ کی تشہیری ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے مختلف روپ دھارے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ ویٹر کا روپ دھار کر مداحوں کو کھانے پیش کرتے رہے جس پرلوگ انہیں اپنے درمیان دیکھ کرنا صرف چونک اٹھے بلکہ حیران ہوکر ان کے ساتھ تصاویر بھی بناتے رہے جب کہ ایک جگہ دیکھا جاسکتا ہے کہ کنگ خان شاپنگ مال میں سامان فروخت کرنے میں مصروف ہیں