نئی ہالی وڈ فلم ’اسیسنز کرِیڈ‘ کا نیا ٹریلر جاری، 21 دسمبر ریلیز ہوگی

اتوار 11 دسمبر 2016 13:00

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) ایکشن کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ نامور ویڈیو گیم پر مبنی ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپورنئی فینٹسی تھرل فلم ’اسیسنزکرِیڈ‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکار جسٹن کٴْرزل کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے، جسے مختلف تجربات کے بعد ایک انوکھی جنگ کے لئے تیار کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ جانباز نوجوان ایک انوکھی دنیا میں بھیجا جاتا ہے، جہاں اٴْسے کئی صدیوں قدیم ادھوری جنگ کو اپنی بہادری سے انجام کو پہنچانا ہوتا ہے۔ماہر نشانے باز اور ہتھیاروں کی مہارت سے استعمال کرنیوالا یہ جانباز جنگجو غیر معمولی صلاحیتوں کی بنا پر نہ صرف اپنے آبائو اجداد کی بدی کے خلاف جنگ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتا ہے، بلکہ اپنے مشن کو بھی مکمل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :